۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سربراہ اسلامی تحریک پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

حوزہ/ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے پیغمبر اسلام کی سیرت طیبہ کو اُمت مسلمہ کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ اسلامی تحریک پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے پیغمبر اسلام کی سیرت طیبہ کو اُمت مسلمہ کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد النبی ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت معصومین کا تقاضا ہے کہ امت محمدی کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی وجزوی مسائل کے حل کے لئے امن، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ امت مسلمہ میں بلاتفریق مسلک و مکتب اختلافات کے خاتمے، امن و آشتی کے فروغ کا راستہ اپناکر ہم خالق کائنات، منجی بشریت حضور اکرم اور خانوادہ رسالت کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے وطن عزیز پاکستان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہم نے تمام مسلمہ اسلامی مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تنظیمی شکل میں اتحاد کا فورم تشکیل دیا لہذا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کئے جائے ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے انسانیت دشمن عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .